کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 نفاذ ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں،کالعدم تنظیموں کی جانب سے کسی قسم کا ایڈونچر کیا گیا تو اس کانہ توڑ جواب دیا جائے گا ،کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلے سیکورٹی ادارے پوری طرح تیارہیں، تمام تیاریاں مکمل اور سیکورٹی فورسیز پوری طرح تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان