ایفل ٹاور پر فلسطینی پرچم آویزاں کرنے پر 6 افراد گرفتار

May 17, 2026 | 14:36:PM
ایفل ٹاور پر فلسطینی پرچم آویزاں کرنے پر 6 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیرس میں حکام نے ایفل ٹاور پر فلسطینی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

فرانسیسی پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ایفل ٹاور کی پہلی منزل سے ایک بڑا فلسطینی پرچم لہرایا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بغیر اجازت کیا گیا تھا۔

ماحولیاتی کارکنوں کی تنظیم ای آر ایف نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

 تنظیم کے نمائندے کے مطابق احتجاج کے ذریعے غزہ میں جاری صورتحال اور فلسطینی علاقوں میں مبینہ ماحولیاتی تباہی کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج نکبہ ڈے کے موقع پر کیا گیا جو 1948 میں فلسطینیوں کی بے دخلی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ایفل ٹاور سے لٹکتا فلسطینی پرچم دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ایفل ٹاور پر اسرائیل اور فلسطین دونوں کے جھنڈوں کے ساتھ امن کی علامت کبوتر اور زیتون کی شاخ کی تصاویر پروجیکٹ کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:اٹلی میں ہولناک حادثہ، گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، 8 افراد زخمی