منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں 

May 17, 2026 | 13:58:PM
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  مبشرحسین )منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق 17 اپریل 2018 کو پنکی نے کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا۔

پنکی نے شناختی کارڈ بھی کراچی سے 6 دسمبر 2016 میں حاصل کیا جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال پتا درج ہے۔ پنکی نے نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی۔

 یہ بھ ی پڑھیں:سبزیاں سونے کے بھاؤ فروخت ہونے لگیں

تفتیشی ذرائع کے مطابق پنکی کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں۔

پنکی کے اہلخانہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔