والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی  

May 17, 2025 | 19:46:PM
والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی  
کیپشن: مہر بانو قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مہر بانو قریشی نے اپنے والد کی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ ان کی ای سی جی بھی نارمل نہیں تھی، شوگر لیول بھی زیادہ تھا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فجر کے وقت میرے والد شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی۔

مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ والد کو سینے میں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ میرے والد شاہ محمود قریشی 2 سال سے قید میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی