وزیر اعظم سےشاہد آفریدی کی ملاقات، سابق کپتان نے بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی

May 17, 2025 | 15:25:PM
وزیر اعظم سےشاہد آفریدی کی ملاقات، سابق کپتان نے بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

شاہد آفریدی نے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ 

انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے سٹار کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:بہادرمسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سر زمین وطن کا دفاع کیا: نواز شریف