بہادرمسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سر زمین وطن کا دفاع کیا: نواز شریف 

May 17, 2025 | 15:01:PM
بہادرمسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سر زمین وطن کا دفاع کیا: نواز شریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے اپنےبیان میں کہاکہ بہادرمسلح افواج نےپیشہ وارانہ مہارت سےسرزمین وطن کا دفاع کیا۔

صدرمسلم لیگ ن نوازشریف سےچیئرمین قائمہ کمیٹی امورخارجہ کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے،عرفان صدیقی نےپارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،اس دوران گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ قومی سلامتی کیلئے سیاسی تقسیم بھلا کرایک آوازمیں بولنا خوش آئند ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا،نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرادا کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا،پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا،دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔