اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے ذکر پرآبدیدہ ہوگئیں

May 17, 2025 | 12:41:PM
اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے ذکر پرآبدیدہ ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ سکینہ خان اپنی ذاتی زندگی کے دکھ اورناکام محبت کے ذکرپرآبدیدہ ہوگئیں۔

سکینہ خان سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیاکہ  کبھی آپ کا دل ٹوٹا؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حالیہ محبت ناکام ہوچکی ہے۔

سکینہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تعلق سے بہت سی امیدیں تھیں جو پوری نہ ہو سکیں،سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب کسی پریقین کرکے اس سے امید باندھی جائے اوروہ یقین ہی ٹوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس ٹوٹے ہوئے رشتے کا دکھ گہرا ہے لیکن اسی درد میں ایک سکون بھی چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

سکینہ خان نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اس محبت کے لوٹ آنے کی منتظر ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کرے مجھے صبرنہ آئے کیونکہ اگرصبرآ گیا توشاید میں اس واپس آنے والی محبت کوقبول نہ کرسکوں۔