سندھ بجٹ کی تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

May 17, 2025 | 12:15:PM
سندھ بجٹ کی تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت کی بجٹ کی تیاریاں جاری ، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے متوقع ہے۔

 سندھ حکومت کا موقف ہے کہ صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 959 روپے تھا،نئے بجٹ میں اضلاع کیلئے 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پچھلے سال اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 55 ارب مختص تھا، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں بجٹ 15 فیصد زیادہ رکھا جائے گا، صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 35 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ متوقع ہے، مختلف شعبوں سے رائے طلب کرکے حتمی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لمبی چھٹیاں،تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے بجٹ میں سندھ کے حوالے سے ملنے والے فنڈز کے بارے میں ابھی کچھہ نہیں پتہ، ہمیں نہیں پتہ کہ وفاق ہمیں اگلے مالی سال میں کتنا حصہ دے گا، بجٹ سے متعلق وفاق نے ہم سے کوئی تجاویز نہیں مانگی، بجٹ میں وفاق اگلے سال کتنی وصولیاں کرے گا معلوم نہیں۔