بریک اپ کے بعد"موو آن"، جنت مرزا نے آسان طریقہ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صف اوّل کی ٹک ٹاکر اورڈیجیٹل میڈیاکی معروف تخلیق کارجنت مرزا نے بریک اپ کے بعدزندگی میں آگے بڑھنے اوربیتے دنوں کی تلخ یادیں بھلانے کا آسان طریقہ بتایا۔
معروف ٹک ٹاکر اورماڈل جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے آغاز میں انہوں نے خود کو "لَو گرو" قرار دیا۔
جنت مرزا نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آپ کو دھوکا دیتا ہے یا آپ کے ساتھ کسی بھی معاملے میں برا برتاؤ کرتا ہے تو سب سے پہلے آپ اسے دل سے معاف کردیں،اگرآپ نے معاف نہیں کیا تو آپ زندگی میں کبھی ذہنی طور پر آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بالکل حقیقت ہے،اداکارہ نے کہا کہ آزمائے ہوئے انسان کو دوبارہ نہیں آزمانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل،صارفین کی کڑی تنقید
جنت مرزا نے مداحوں اور صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ زندگی میں "موو آن" کرنا چاہتے ہیں تو جس نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے تو اسے معاف کر دیں۔