بنوں؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

May 17, 2023 | 21:07:PM
بنوں؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا،مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، بے گناہ شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہااور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:  فوادچودھری کی اہلیہ نے عمران خان سے بڑا شکوہ کردیا