سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کی گرین بسیں لانے کا فیصلہ

May 17, 2023 | 14:38:PM
 کراچی والوں کے لئے اچھی خبر۔ سندھ حکومت نے کراچی میں پیپلز بس سروس کی گرین بسیں لانے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی والوں کے لئے اچھی خبر آگئی ، سندھ حکومت نے کراچی میں پیپلز بس سروس کی گرین بسیں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز بس سروس میں مزید تیس گرین بسز کا اضافہ کیا جائے گا۔ بسوں کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے۔پیپلز بس سروس کی مقبولیت کے بعد نئی بسوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس  گزشتہ سال جون سے  شہر کی مختلف سڑکوں پر رواں دواں ہے۔گرین بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہیں، بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ’قائد ہم شرمندہ ہیں‘: ملک کی نامور شخصیات کا موجودہ ملکی صورتحال پر اظہار خیال

بسوں کا روٹ ابھی مختص نہیں کیا گیا تاہم گرین بسوں کا کرایہ بھی وائٹ، پنک اور ریڈ بسز جتنا ہی ہوگا۔