دو دوستوں کو شیر کے ساتھ تصاویر بنانا مہنگا پڑ گیا

May 17, 2023 | 14:33:PM
 ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر گردش کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں دو افراد شیر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دو دوستوں کو شیر کےساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گئی ۔

انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیوز کی کوئی کمی نہیں جس میں لوگوں کو جنگلی جانوروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسی ہی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو آدمی چڑیا گھر شیر کے پیچھے بیٹھے تصاویر بنوا رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک شخص شیر کو لکڑی کی چھڑی سے مسلسل تنگ کر رہا ہے۔

شیر اچانک غصے میں آکر گرجتا ہے۔ دونوں آدمی ڈر کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان میں سے ایک آدمی باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے بھی گر جاتا ہے۔

اگرچہ کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی، دونوں آدمیوں کو باہر نکلنے کے بعد سکھ کا سانس لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک باہر نکلنے کے بعد اسے بچانے کے لیے خدا کا شکر ادا کرتا اور دوسرا شخص اپنے دوست کو بولتے ہوئے صدمے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کوسماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر @HasnaZarooriHai نامی صارف نے شیئر کیا۔ اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔