مشرق وسطی جنگ، کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یوم پاکستان کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ

Mar 17, 2026 | 17:48:PM
مشرق وسطی جنگ، کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یوم پاکستان کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔

تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا، یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔

تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری