علیمہ خان کو ملاقاتوں کی بندش کا ذمہ دار ٹھہرانا بے بنیاد ہے؛نورین خان نیازی

Mar 17, 2026 | 15:51:PM
 علیمہ خان کو ملاقاتوں کی بندش کا ذمہ دار ٹھہرانا بے بنیاد ہے؛نورین خان نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے کہاہے کہ  جیل حکام قوانین پر عمل نہیں کر رہے، تنقید جیل حکام پر ہونی چاہیے، نہ کہ خاندان پر،علیمہ خان کو ملاقاتوں کی بندش کا ذمہ دار ٹھہرانا بے بنیاد ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر   ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے ملاقات کی امید لے کر آتے ہیں، آج بھی امید ہے ملاقات ہوگی، ہائی کورٹ کے جج نے ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی تھی،جیل حکام اپنے رولز پر چلتے ہیں، دیکھنا ہے، عدالت کے حکم پر عمل ہوتا ہے یا نہیں

کوشش کریں گے کہ افطاری کے بعد بھی یہاں موجود رہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کئی بار یہاں سے ہٹا دیا جاتا ہے، ملاقات ہمارا قانونی حق ہے، جیل حکام قوانین پر عمل نہیں کر رہے، جیل حکام غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بارے میں تنقید کا علم نہیں، ہر ایک پر تنقید ہو رہی ہے،سیاسی معاملات پر بات نہیں کروں گی، صرف فیملی معاملات پر بات کر سکتی ہوں،پارٹی معاملات پارٹی خود دیکھے، میرا اس میں کوئی کردار نہیں۔

 بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیادتیاں ہو رہی ہیں، تنہائی میں رکھنا بڑا ظلم ہے،بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، بانی پی ٹی آئی ان لوگوں میں سے نہیں جو ڈیل کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی پہچان ہیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا،

نورین نیازی کا مزید کہنا تھاکہ رمضان میں عبادات اور دعاؤں پر توجہ دے رہے ہیں، مثبت نتائج کی امید ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائمہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل