400 چوکے، ٹی 20 میں سٹرلنگ نے کوہلی اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

Mar 17, 2024 | 19:29:PM
400 چوکے، ٹی 20 میں سٹرلنگ نے کوہلی اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: پال سٹرلنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگا کر کوہلی اور بابر سے آگے نکل گئے۔
آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے، وہ اب تک 135 مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں اب تک 401 باؤنڈریز لگاچکے۔پاکستانی بیٹر بابراعظم 109مقابلوں میں 395 چوکے لگاکر دوسرے نمبر پر ہیں، سٹرلنگ نے گذشتہ دنوں افغانستان سے سیریز کے پہلے ون ڈے میں انجام دیا، انھوں نے اس مقابلے میں 2 چوکوں کی مدد سے25 رنز سکور کیے۔کوہلی 117 میچز میں 361 چوکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، روہت شرما نے 151 میچز میں 359 چوکے جڑے ، ڈیوڈ وارنر 103 ٹی 20 میچز میں 320 چوکے لگاکر ٹاپ 5 میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے نئی پریشانی کھڑی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں