وزیراعظم نے ائیرچیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

صدر مملکت کی منظوری کے بعد ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا

Mar 17, 2024 | 16:19:PM
وزیراعظم نے ائیرچیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ائیر مارشل ظہیر بابر کو ایک سال کی توسیع دے دی ہے ،وزیراعظم نے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی ۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا،ظہیر بابر سدھو کل ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

ضرورپڑھیں:تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،طلباء کے لیے سکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے:وزیراعظم

‏ظہیراحمدبابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986میں بطورفائٹرپائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔