فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: پاکستان فٹبال اسکواڈ کا اعلان

Mar 17, 2024 | 12:18:PM
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پاکستان بمقابلہ اردن کیلئے قومی فٹبال ٹیم کی سکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پاکستان بمقابلہ اردن کیلئے قومی فٹبال ٹیم کی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے گول کیپرز میں یوسف بٹ، ثاقب حنیف، حسن علی اور عبدالباسط بھی شامل ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے اردن کیخلاف میچ ڈیفینڈرز میں عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، مڈفیلڈرز میں راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز میں فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس کو پاکستان فٹبال ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف اپنی ذمہ داری ادا کریں،سراج الحق

بیرون ملک مقیم کھلاڑی پیر کو ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان اور اردن 21مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔ جبکہ دوسرا میچ اردن میں 26مارچ کو کھیلا جائے گا۔