صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف اپنی ذمہ داری ادا کریں،سراج الحق

Mar 17, 2024 | 11:59:AM
صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف اپنی ذمہ داری ادا کریں،سراج الحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف  اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مغوی احسن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، تاہم  نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیاسی سماجی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں ڈاکو راج قائم ہے، مغویوں کو پورے پاکستان سے جھانسہ دیکر اغوا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں،  مغوی احسن کی بہنیں قرآن پاک لیکر ڈاکوؤں کے پاس گئیں، ڈاکوؤں نے احسن اور شہزاد کو قتل کر کے لاشیں دریا میں پھینک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سستا پٹرول،سستا ڈیزل! آئل ریفائنریز نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

سراج الحق نے مزید کہا کہ ڈاکو سوشل میڈیا پر سر عام دھمکیاں لگا رہے ہیں، ریاست کو انکے نام پتے سب معلوم ہیں اب کارروائی کا وقت ہے، وزیر اعظم، آرمی چیف اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری ادا کریں۔