دبئی میں پاکستانی شہری کے قتل کا معاملہ، ملزم نے بڑا انکشاف کر دیا

Mar 17, 2023 | 21:34:PM
دبئی میں پاکستانی شہری کے قتل کا معاملہ، ملزم نے بڑا انکشاف کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملزم عباس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھااس لئے اسے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دو دن پہلے قتل ہونے والا عنصر نامی پاکستانی شہری کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ عنصر کے قتل کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور کیس کی تفتیش شروع کی۔ 

دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے سپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ لگانے کے لئے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو علم ہوا کہ مقتول کا تعلق علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی سے ہے۔ سی آئی اے CIA کی اسپیشل ٹیم نے جب کھیوکی میں تفتیش کی تو قاتل کا سراغ ملا جس سے متعلق دبئی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا کہ قتل میں ملوث عباس نامی شخص دبئی میں ہی رہائش پذیر ہے۔

مزید پڑھیں: پتنگ بازی کا خونی شوق ایک اور جان لے گیا

سی آئی اے کی معلومات پر دبئی پولیس نے ملزم عباس کو گرفتار کر لیا پھر ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کی خواہش رکھتا تھا اس لیے اس نے عنصر کو قتل کر دیا اور دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی بھی اس واردات میں ملوث تھی جو کہ قتل کے بعد فرار ہو گئی ہے۔