لیسکو میں تقرر و تبادلے پر پابندی عائد

Mar 17, 2023 | 19:07:PM
لیسکو میں تقرر و تبادلے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لیسکو میں تقرروتبادلے پر پابندی عائد کردی گئی6 ماہ کے لیے افسران و ملازمین کے تبادلے نہیں ہونگے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی LESCO  میں تقرر و تبادلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لیسکو  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی نے تقرروتبادلے پر پابندی کی منظوری دی ہے۔ 

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق رمضان المبارک اور موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے۔اب لیسکو میں 6 ماہ کے لئے افسران اور مالزمین کے تبادلے نہیں کیےجائیں گے۔ 

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کوبند کرنےکااعلان

واضح رہے کہ صرف ڈسپلنری کیسز اور ایڈمنسٹریشن کے معاملات پر تبادلے ہو سکیں گے۔