پی ایس ایل فائنل کا شیڈول تبدیل،کب ہوگا؟

Mar 17, 2023 | 14:46:PM
پی ایس ایل فائنل کا شیڈول تبدیل،کب ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔کب ہوگا؟ نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کے لیے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ضرور پڑھیں :سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈ ن کا اعزاز
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا فائنل اب 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مد مقابل ہو گی اور جو بھی دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گا وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گا۔