سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈ ن کا اعزاز

Mar 17, 2023 | 13:54:PM
ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابدچوہدری)لاہور ٹریفک پولیس کے ایک اور  وارڈن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

ٹریفک وارڈن آصف اقبال نے ریاضیات میں ڈاکٹریٹ  کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے آصف اقبال  کو مبارکباد دی۔ سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کی تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

24  سو وارڈنز میں سے 145 وارڈنز ایم فل ڈگری ،4 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں۔80 فیصد وارڈنز نے مختلف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی ، انگلش لڑیچر کی ڈگری رکھتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: زمان پارک میں ایسا ہورہا ہے جیسے کچے کے علاقے میں ہوتا ہے:جاوید لطیف

واضح رہے کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے دس ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے۔وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیم سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔