ڈپریشن کا شکار شخص نے 50 سے زائد بلیڈ کھا لیے

Mar 17, 2023 | 10:51:AM
بھارت میں ڈپریشن کے شکار شخص نے 56 سے زائد ریزر بلیڈ کھالیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ڈپریشن کے شکار شخص نے 56 سے زائد ریزر  بلیڈ کھالیے۔    

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ یشپال سنگھ جوپیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹنٹ ہیں ،نے ایک ایک کر کے 56 ریزر بلیڈ نگل لیے۔

یہ واقعہ جلور ضلع میں اس وقت سامنے آیا جب یشپال نے  پیٹ میں درد کے باعث خون کی اُلٹی کی ۔

رپورٹس کے مطابق خون کی اُلٹی ہونے پر یشپال کا روم میٹ اسے فوراً اسپتال لے گیا جہاں ایکسرے میں اس کے جسم کے اندر بلیڈ ظاہر ہوئے تاہم  ڈاکٹروں نے اینڈو سکوپی کی اور فوری طور پر سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص کی گردن پر شدید کٹ کے نشانات تھے اور پورے جسم پر سوجن تھی جبکہ جسم کے اندر بھی کئی جگہوں پر کٹ تھے تاہم 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے سرجری کر کے 3 گھنٹے میں پیٹ سے تمام بلیڈ نکال لیے۔

ضرور  پڑھیں: ڈالر سستا ہوگیا ،اس وقت قیمت کیا ہے؟

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ریزر بلیڈ کو درمیان سے توڑا اور ایک ایک کرکے پلاسٹک سمیت ہی کھا لیے، ممکن ہے کہ نوجوان کو بے چینی یا ذہنی دباؤ تھا، جس کی وجہ سے اس نے بلیڈ کے 3 پورے پیکٹ کھا لیے۔

کامیاب آپریش اور جسم سے ریزر بلیڈ نکلنے کے بعد مریض کی حالت اب ٹھیک ہے۔