کرینہ کپور کی پہلی نیٹ فلیکس فلم ٹریلر جاری

Mar 17, 2022 | 16:02:PM
کرینہ کپور کی پہلی نیٹ فلیکس فلم کب ریلیزہوگی؟
کیپشن: کرینہ کپور فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان  ان دنوں فلموں میں کام نہیں کررہی تاہم جلد ہی وہ ڈیجیٹل اسکرین پر پہلی بار جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

 بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بھی دیگر ساتھی اداکاروں کی طرح جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی مسٹری تھرلر فلم میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔ انسٹاگرام پوسٹ میں آنے والی فلم کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے تصدیق کہ وہ بھی جلد ڈیجیٹل اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

 کرینہ کپورنے بتایا کہ وہ جاپانی ناول ‘دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ پر اسی نام سے بنائی گئی جاپانی فلم کی کہانی سے اخذ کردہ نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی۔

 اداکارہ کی طرح نیٹ فلیکس انڈیا نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کرینہ کپور کی ڈیجیٹل ڈیبیو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ سپر اسٹار ان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ کرینہ کپور کی پہلی ڈیجیٹل فلم کی کی ہدایات سوجوائے گھوش دے رہے ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں بے بو کے علاوہ جے دیپ اہلوت، جے شیوکرمانی اور اکشائے پوری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ فلم کو کب تک جاری کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی