ٹرمپ سے مودی کی ملاقات، مودی پر حملہ ہوا تو دفاع کروں گا، ٹرمپ کا اعلان

Jun 17, 2026 | 22:57:PM
 ٹرمپ سے مودی کی ملاقات، مودی پر حملہ ہوا تو دفاع کروں گا، ٹرمپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) جی سیون سمٹ میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات ٹھیک ہوئے ہوں یا نہیں البتہ نریندری مودی کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ضرور ہو گئی۔

امریکہ کے  صدر ک ٹرمپ کے ساتھ بگڑے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے ہنگام میں نریندر مودی ہاتھ میں پرچی تھامے بیٹھے رہے۔ اس پرچی پر ان کے سرکاری مشیروں نے  صدر ٹرمپ کے ساتھ  "یاد سے ڈسکس کر لینا" کی ہدایت کے ساتھ ضروری نکات لکھ کر دیئے تھے۔
فرانس میں ہو رہے جی سیون سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکہ کے  صدر ٹرمپ اور بھارت کے  وزیر اعظم نریندر مودی کی  ایک فرمائشی ملاقات ہوئی، ملاقات کی فرمائش بھارتی حکام کی جانب سے کی گئی تھی۔

امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نریندر مودی ہاتھ میں پرچی تھامے بیٹھے رہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر کام جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک حیران کن ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکہ بھارت کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ان پر حملہ ہوا تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’اگر کوئی اس شخص (مودی) پر حملہ کرے گا تو ہم وہاں ہوں گے‘۔  تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر (بھارت میں) کوئی نیا رہنما آتا ہے تو پھر صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سونو نگم کو کیا بیماری لگ گئی؟ہردلعزیز گلوکار کا تشویش بھرا انکشاف وائرل ہوگیا 

دیگر کیٹیگریز: دنیا