اطالوی وزیراعظم نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔
یہ بات انہوں نے فرانس میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائی۔
جارجیا میلونی ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ 13 سال تک سگریٹ نوشی سے دور رہیں تاہم بعد میں دوبارہ اس عادت میں مبتلا ہو گئیں۔
Italy's Meloni says she quit smoking at G7 Summit. pic.twitter.com/Z3NFztqS6m
— Clash Report (@clashreport) June 16, 2026
جی 7 اجلاس کے موقع پر جب یورپی رہنما آپس میں گفتگو کر رہے تھے تو میلونی نے کہا کہ انہیں چوکنا رہنے کے لیے کافی کی ضرورت ہے۔ اس پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے مذاق میں سگریٹ کا ذکر کیا، جس پر میلونی نے جواب دیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔
اس اعلان کے بعد ترک میڈیا نے اکتوبر 2025 میں مصر میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی جس میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آئے تھے۔
Cumhurbaşkanı Erdoğan ile İtalya Başbakanı Meloni arasında ilginç diyalog
— İhlas Haber Ajansı (@ihacomtr) October 13, 2025
"Sigarayı bıraktırmam lazım" pic.twitter.com/gG1t7yNhWo
رجب طیب اردوان سگریٹ نوشی کے خلاف اپنے سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے عوام اور اہم شخصیات کو اس عادت کو ترک کرنے کی ترغیب دیتے رہے ہیں جس کے باعث میلونی کا یہ اعلان ترک سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی! وزیر خزانہ کے بعد وزیر پیٹرولیم نے خوشخبری سنا دی