پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 سال 9 ماہ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ  گیا

Jun 17, 2025 | 20:50:PM
پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 سال 9 ماہ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ  گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 سال 9 ماہ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ  گیا،اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ 25مئی میں 15.9 فیصد بڑھ کر 3 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

 اسٹیٹ بینک  کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ ایک سال میں 51.9 فیصد اور رواں مالی سال کے11ماہ میں 22فیصد بڑھا،ملکی برآمدات ایک ماہ میں 6.4 فیصد کمی سے مئی 25 میں 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہی ۔

ملکی برآمدات ایک سال کے مقابلے میں25 مئی میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،  درآمدی بل ماہانہ 4.80 فیصد اور سالانہ 9.30 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.98 ارب ڈالر رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25مئی کو درآمدی بل 5 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ، ملکی برآمدات رواں مالی سال کے11 ماہ میں 29ارب 69کروڑ 11لاکھ ڈالر رہی۔

رواں مالی سال 11 ماہ میں درآمدی بل 11.5 فیصد اضافے سے 54.08 ارب ڈالر پر پہنچ گیا،  رواں مالی سالل 11 ماہ میں تجارتی  خسارہ 22 فیصد اضافے سے 24 ارب 39 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت میں بہتری