حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری مکمل

Jun 17, 2025 | 12:56:PM
حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئندہ حج 2026 کیلئے پیشگی انتظامات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزارت مذہبی امور نے رجسٹریشن کا عمل آئندہ 4ے 5 روز میں شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ۔

 ذرائع کے مطابق اس بار قبل از وقت رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت انتظامات کئے جا سکیں،سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے خواہش مند عازمین کو لازمی طور پر رجسٹریشن کرانا ہو گی، جس کے ساتھ ٹوکن منی بھی جمع کرانی ہو گی۔ یہ رقم مجموعی حج اخراجات میں شامل کر کے ایڈجسٹ کی جائے گی۔

رجسٹریشن کروانے والے تمام افراد حج 2026 کے اہل سمجھے جائیں گے۔ یہ عمل ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں کے ذریعے مکمل کیا جا سکے گا۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین کو اختیار ہو گا کہ وہ سرکاری اسکیم یا نجی اسکیم کا انتخاب کریں۔

مزید برآں ان افراد کو بھی دوبارہ رجسٹریشن کرانی ہو گی جو رواں برس پرائیویٹ حج اسکیم سے سفر نہ کر سکے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ رجسٹریشن سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر کی جا رہی ہے تاکہ سعودی حکومت کو درست اعداد و شمار فراہم کیے جا سکیں اور اسی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کیا جا سکے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے دو سے تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ملک بھر میں حج رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام پر سرکاری تعطیل کا اعلان

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ ویزا کیلئے اپنی پالیسی سخت کردی ہے جو نافذ العمل ہو چکا ہے۔

 سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے خواہشمند بین الاقوامی افراد کو صرف اس وقت ہی ویزا جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ "نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی نئی ہپالیسی کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔

 وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے پر عمل نہیں کریں گے، انہیں ویزہ تاخیر یا ریگولیٹری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ فیصلہ 10 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

 یہ پالیسی سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ ترقی دینا ہے۔

 نسک مسار پلیٹ فارم اب زائرین کے لیے عمرہ خدمات کا مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے بن چکا ہے، جہاں سے وہ نہ صرف ویزہ اور رہائش کی بکنگ کر سکتے ہیں بلکہ مختلف زبانوں میں تعلیمی رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔