چلیں آج چپلی کباب بناتےہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چپلی کباب اگر مزیدار اور لذیز ہوں تو ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے، رات کا کھانا ہو یا دوپہر کا لنچ چپلی کباب دستر خوان کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک خاص ترکیب بتا رہے ہیں جس کو آزما کر تیار کئے جانیوالے چپلی کباب کھا کر آپ انگلیاں چاٹتے نظر آئیں گے ۔
اجزا:
قیمہ ایک کلو (باریک پسا ہوا)، مکئی کا آٹا ایک پاؤ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ،ہری مرچ چار عدد سوکھا دھنیا دو چائے کے چمچے (بھون کرموٹا پیس لیں )، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ (پسا اور بھنا ہو ا)، ٹماٹر چار عدد، پیاز ایک عدد، تیل تلنے کے لیے، انڈے چار عدد، ہرا دھنیا، پودینا حسبِ ضرورت،انار دانہ دو کھانے کے چمچے (موٹا پیس لیں)۔
ترکیب:
ٹماٹر، ہری مرچ، دھنیا اور پودینا باریک کاٹ لیں، مصالحہ موٹا موٹا پیس کر سفید زیرے کے ساتھ قیمے میں ملالیں، ساتھ ہی مکئی کا آٹا اور انڈے پھینٹ کرشامل کردیں، اب درمیانے سائز کے کباب بنالیں، فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کباب سنہری تل لیں، چپلی کباب تیار ہیں اب آپ انہیں گرم گرم چپاتی سے مزےلے کر کھا سکتے ہیں۔