جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار

Jun 17, 2025 | 10:31:AM
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )جی سیون ممالک کا ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بیان سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم
 جی 7 ممالک کی جانب سے کہا گیا کہ بین الاقوامی توانائی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق چوکنا رہیں گے۔

 جی 7 مشترکہ بیان میں ایران کے بحران کے حل، غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔