نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان

Jun 17, 2025 | 09:56:AM
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان کردیا۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔ 

صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں برانز میڈل جیتا تھا۔

نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم

صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جہاں ون ڈے میں انہوں نے 8 سنچریاں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری بنائی۔ 

انٹرنیشنل کیریئر میں صوفی ڈیوائن نے 226 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔