پشا ور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف لینے میں نا کا م ۔۔یونائیٹڈ کامیاب

Jun 17, 2021 | 22:27:PM
پشا ور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف لینے میں نا کا م ۔۔یونائیٹڈ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشا ور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف لینے میں نا کا م ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف 15 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ 
تفصیلا ت کے مطابق ابوظبی میں جاری ایونٹ کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔یونائیٹڈ نے ابتدا سے ہی پشاور زلمی کو آوٹ کلاس کردیا اور ان کی بہترین بولنگ لائن کی ایک نہ چلنے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ان کی اس عمدہ اننگز میں 13 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے بھی شامل رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو نے 28 گیندوں پر 48 رنز، آصف علی نے برق رفتار 14 گیندوں پر 43 اور برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پی ایس ایل کا ریکارڈ ٹوٹل بنادیا۔
اس سے قبل بھی سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی پاس 238 رنز کا تھا۔