جیکولین فرنینڈس نے بھی نوجوا ن جیون ساتھی ڈھو نڈلیا

Jun 17, 2021 | 18:44:PM
جیکولین فرنینڈس نے بھی نوجوا ن جیون ساتھی ڈھو نڈلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) جیکولین فرنینڈس نے بھی نوجوا ن جیون ساتھی ڈھو نڈلیا۔تصاویر شیئر کر ڈا لیں
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جلد ہی زندگی کا ایک بڑا فیصلہ بھی کر نے جارہی ہیں لیکن فی الحال انہوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنینڈس کسی کاروباری شخصیت کے ساتھ محبت کر بیٹھیں ہیں۔

دونوں سنجیدہ تعلقات میں ہیں ، اداکارہ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرتی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کے جس کاروبار ی شخصیت کے ساتھ تعلقات میں ہیں وہ ’ ساوتھ ‘ کے رہنے والے ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ جلد ہی ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں منتقل ہونے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہیں۔

 اداکارہ  ممبئی کے پوش علاقوں ’ جوہو اور باندرہ ‘ کے درمیان ایک پراپرٹی کی تلاش میں تھیں جہاں وہ ان کے ساتھ رہ سکیں۔

اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیکولین کو ’ ڈریم ہوم ‘ مل گیا ہے ، گھر کی تزین و آرائش کا کام اداکارہ کی خواہشات کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھرمیندرکا قبو ل اسلام مگر کیوں۔۔چونکا دینے والے انکشافات