منتخب ہونے کے بعد تہیہ کیا تھا کہ وکلاء اور ججز کے درمیان خلا کو ختم کرناہے،سید واجد علی گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید واجد علی گیلانی نے کہا ہے کہ بار کے صدر منتخب ہونے کے بعد ہم نے تہیہ کیا تھا کہ وکلاء اور ججز کے درمیان موجود خلا کو ختم کریں گے جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عدلیہ، وفاقی وزراء، پارلیمنٹرینز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں جسٹس ارباب محمد طاہر ،جسٹس خادم حسین سومرو،جسٹس محمد اعظم خان،جسٹس انعام امین منہاس سمیت وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل اور سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ اسلام آباد کی عدلیہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سید واجد علی گیلانی نے کہاکہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تمام ججز کو خوش آمدید کہتے ہیں،بار کے صدر منتخب ہونے کے بعد ہم نے تہیہ کیا تھا کہ وکلاء اور ججز کے درمیان موجود خلا کو ختم کریں گے جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات قائم ہوئے،انہیں جیلوں میں ڈالا گیا لیکن چیف جسٹس نے نہ صرف ان مقدمات کا خاتمہ کیا بلکہ توہین عدالت کے کیسز بھی ختم کیے۔
واجد گیلانی نے وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وکلاء کے مسائل کے حل میں معاونت کی۔
واجد گیلانی نے تقریب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملک بھر کے صوبوں سے ججز تعینات کیے گئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اسلام آباد بار کونسل کے وکلاء کو بھی دیگر صوبوں میں جج تعینات کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے،اسلام آباد کے وکلاء کے لیے بھی دیگر صوبوں میں کوٹہ مختص کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات