چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ

Jul 17, 2025 | 20:56:PM
چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چوہنگ کے علاقے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی، واقعے کے وقت رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے  جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر گولیاں لگیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد کی عمر 16 سال کرنے کا منصوبہ پیش