پاکستان اور یورپی یونین میں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

Jul 17, 2025 | 18:02:PM
پاکستان اور یورپی یونین میں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیلجیم کے دارلحکومت برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد  کیا گیا، جس میں دو طرفہ ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، جبکہ یورپی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس اولوف سکوگ نے کی۔مذاکرات میں دو طرفہ ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مذاکرات میں پاکستان اور یورپی یونین کا  اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (SEP)پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاکستانی وفد کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔فریقین نے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری پر زور دینے پر  اتفاق کیا۔ا س موقع پر پاکستان و یورپی یونین کی جانب سے  فوری جنگ بندی کے لیے غزہ پر مشترکہ اپیل اور فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے لیے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔فریقین کا ساتویں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ  کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت،زمینوں سے جبری بے دخلی،پولیس فائرنگ سے ایک مسلمان مارا گیا