اسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی:محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل

Jul 17, 2025 | 16:37:PM
اسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی:محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جڑواں شہروں میں صاف پانی کی فراہمی اور آلودگی کے خاتمے کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےوفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں واپڈا، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
 وزیراعظم شہبازشریف نے سی ڈی اے سے بارش کے پانی سے زیر زمین ذخائر کو ری چارج کرنے کے لیے جامع پلان بھی مانگ لیاہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کو تربیلا، خانپور اور راول ڈیم سے پانی کی فراہمی اور واٹر سپلائی سسٹم کے قیام پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نےاس موقع پر ہدایت کی کہ راول ڈیم سے ملحقہ آبادیوں اور نالوں سے آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر نظام بنایا جائے، غیر قانونی اور کچی آبادیوں سے نکلنے والے سیوریج کو ڈیم میں جانے سے روکا جائےاور اس کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم جلد قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:انصاف کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں انسانیت کا اجتماعی فرض ہے: چیف جسٹس
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے لیے واٹر بورڈ کی تشکیل جلد مکمل کی جائے، وزیراعظم نے زیر زمین پانی کے ذخائر کی بحالی کے لیے بارش کے پانی سے ری چارجنگ سسٹم کی ہدایت بھی دی۔