بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری
شہدائےوطن ہمارے سر کا تاج،قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا،محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں ملک و قوم کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
محسن نقوی نے اس موقع پرکہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثال خدمت کی ہے، قوم ان کی ہمیشہ مشکور رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
محسن نقوی نے کہاکہ شہدائے وطن ہمارے سر کا تاج ہیں، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔