آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

Jul 17, 2023 | 20:58:PM
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا
کیپشن: آئل ٹینکرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک بھر میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کو احتجاجی مراسلہ جاری کردیا۔
او سی اے سی نے خط کے متن میں کہا ہے کہ قیمتوں میں غیر منصفانہ کمی سے صنعت کیلئے انوینٹری میں 11 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،11 ارب کے نقصان پہلے سے تباہ حال تیل کی صنعت کو شدید متاثر کرے گا،اگر قیمتوں کے تعین کو فوری درست نہ کیا گیا تو بلا تعطل ایندھن کی سپلائی کا انتظام نہیں کرسکے گی،سپلائی چین کے کسی بھی چیلنج سے بچنے کیلئے آپ سے فوری کارروائی کی درخواست کی جاتی ہے۔
چیئرمین آئل کمپنیز ایڈوائزری وقارصدیقی نے کہا ہے کہ قیمت یکطرفہ اور غیر منصفانہ طور پر کم کی گئی ، ڈیزل کی قیمت جولائی 2023 کے دوسرے پندرہ دن کیلئے7 روپے کم کر دی گئی ہے،حکومت پاکستان کے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق پی ایس او کی طرف سے کسی خاص پندرہ دن کے دوران درآمد نہ ہونے کی صورت میں پریمیم اور پچھلے پندرہ دن کے دیگر واقعات کو لاگو کرنا ہوگا۔
ؒخط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے اس پالیسی کو اس لئے لاگو کیا کہ صنعت کو انوینٹری کیلئے درست ریکوری ملے،پی ایس او نے جولائی 2023 کے پہلے پندرہ دن کے دوران ڈیزل درآمد نہیں کیا، پچھلے پریمیم یعنی USD 11.50 فی بی بی ایل قیمت کے حساب سے دوسرے پندرہ دن کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر پرویز خٹک کیلئے اہم پیغام جاری کردیا