کوٹ لکھپت اور اڈیالا جیل کو دبئی طرز پر بنانے کا منصوبہ

Jul 17, 2023 | 13:09:PM
کوٹ لکھپت اور اڈیالا جیل کو دبئی طرز پر بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لاہور کی کوٹ لکھپت اور اڈیالا جیل کو دبئی کی طرز پر ماڈل جیل بنانے کا منصوبہ،پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات سے پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ جیل خانہ دبئی ماڈل پر جیل کا پلان تیار کریں گے، کوٹ لکھپت اور اڈیالا جیل کو جدید طرز کی ماڈل جیل بنانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے ، پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات سے پلان طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مجرم آزاد گھومنے لگے،اعدادوشمار نے تہلکہ مچا دیا

 نگران وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کو جیلوں کی اپگریڈیشن کا ٹاسک دے دیا ، پہلے مرحلے میں کوٹ لکھپت جیل اور اڈیالا جیل کو دبئی کی طرز پر ماڈل جیل بنایا جائے گا ، قیدیوں کے لیے جیلوں میں ماڈل جیل کی طرح انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی،محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماڈل جیل پر ورکنگ جاری ہے جلد حکومت کو اپگریڈیشن پلان بھیج دیا جائے گا ۔