دیکھنا ہو گا غزہ بورڈ آف پیس  پر حماس اور اسرائیل کیا بیان دیتے ہیں ، ملیحہ لودھی 

محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈربننا جمہوریت  کے فروغ کیلئے اہم ہو گا،سینئر تجزیہ کار شوکت پراچہ

Jan 17, 2026 | 23:09:PM
دیکھنا ہو گا غزہ بورڈ آف پیس  پر حماس اور اسرائیل کیا بیان دیتے ہیں ، ملیحہ لودھی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق سفیرڈاکٹر  ملیحہ لودھی نے کہا کہ  دیکھنا ہو گا کہ غزہ بورڈ آف پیس  پر حماس اور اسرائیل کیا بیان دیتے ہیں ،  پہلے تو حماس نے غزہ بورڈ آف پیس   کو مسترد کر دیا تھا یہ کہہ کر کے باہر کے لوگ کیوں آکر  چلائیں۔

24نیوز کے  پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے  ہوئے     ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ  ٹرمپ نے یو اے ای قطر اور ترکیہ کو بڑی  ذمہ داری دی ہے  اور قطر اور ترکی کے تو حماس کیساتھ تعلقات بھی  اچھے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ  حال ہی میں سعودیہ اور اردن نے کہا ہے کہ وہ  آئی  ایس ایف کا حصہ نہیں بنیں گے ، ابھی تک یہ بھی واضح نہیں  ہے کہ غزہ   انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن  فورس کا مینڈیٹ کیا ہے ، پاکستان کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے  سینیئر تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ     محمود اچکزئی آئین قانون کی بات کرتے ہیں جمہوری اصولوں کی بات کرتے ہیں ان   کا لیڈر آف اپوزیشن بننا جمہوریت  کے فروغ کیلئے اہم ہو گا، اگر ایسا ہے کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف کو فون کیا تھا نواز شریف اور محمود اچکزئی کا رابطہ ہے   تو یہ    سیاسی ماحول میں مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ہو جائے گی روکی نہیں جائےگی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے  سینیئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ   نواز شریف ، زرداری اور محمود اچکزئی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ یہ تینوں بیٹھ کر کوئی فیصلہ کر لیں گے اور اس کا اطلاق ہو جائے گا ،  جب تک ساری قوتیں آن بورڈ نہیں  ہو گی تب تک با معنی مذاکرات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اچکزئی کبھی  مین سٹریم پالیٹکس میں  کردار ادا نہیں کر سکے آج اگر وہ مین سٹریم پالیٹکس میں ہیں تو اس میں بڑا کردار  موجودہ نطام کی ناکامی کا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: