مکران کے ساحلوں پر پانی سبز، مچھلیاں مرنے لگیں، مردہ سانپوں کے ڈھیر لگ گئے

Jan 17, 2026 | 21:02:PM
 مکران کے ساحلوں پر پانی سبز، مچھلیاں مرنے لگیں، مردہ سانپوں کے ڈھیر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مکران کے ساحل پر ہر طرف بدبو پھیل گئی، مچھلیاں معرنے لگیں اور پانی کا رنگ سبز ہو گیا۔ ساحلی آبادیوں کے مکین سمندر سے اٹھنے والی بدبو سے پریشان ہو گئے۔
مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہوگیا۔ساحل پر مری ہوئی مچھلیوں اور مردہ سمندری سانپوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ک نے بتایا کہ مکران کے ساحلی علاقوں  پسنی، اورماڑہ اور جیوانی میں سمندر کے پانی میں کائی جمع ہونے سے پانی کا رنگ بدلا ہے، اس  کائی کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی ہے۔  اس سے سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچ ہرہا ہے۔  مچھلیاں اور پانی میں رہنے والی دیگر مخلوقات  آکسیجن کی وافر مقدار نہ ملنے سے ہلاک ہو رہی ہیں۔

گوادر کے ساحل پر درجنوں کی تعداد میں گٹار فش  کے ساتھ تقریباً 200 سمندری سانپ مردہ پائے گئے ہیں۔ الجی بلوم کے باعث سمندر کے پانی میں بدبو پھیل گئی ہے۔

اس صورتحال سے ساحلی آبادیوں میں مقیم ہزاروں لوگوں  کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ اس موسم میں الجی بلوم کا آنا قدرتی عمل ہے، لیکن اس کے فوری اثرات خطرناک ہیں، انہوں نے ماہی گیروں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور یقین کا اظہار کیا کہ چند دونوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی۔