سستی ترین اشیاء، پنجاب حکومت نے شہریوں کو ایک اور خوشخبری سنادی!

Jan 17, 2026 | 20:57:PM
سستی ترین اشیاء، پنجاب حکومت نے شہریوں کو ایک اور خوشخبری سنادی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا ایک نیا اور بے مثال ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اور سستی ترین اشیائے خوردونوش کی گھروں تک مفت فراہمی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس کے تحت صوبے کے 35 شہروں میں قائم 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔

اب تک عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن کے نرخ ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفائیڈ ریٹس سے بھی کم مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پائلٹ کا36 ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز، ویڈیو وائرل

ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت عوام کو ڈی سی ریٹ سے سات فیصد تک کم قیمت پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہو رہی ہیں۔ گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر دستیاب فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈرز ایپ کے ذریعے آرڈرز گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔

فری ہوم ڈیلیوری کے تحت آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن، سیب، کیلا، کھجور، لیموں اور امرود کے علاوہ دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ عوام نے سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے، یہی ہمارا عزم ہے، جبکہ فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ! مسافر طیارہ گر کر تباہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: