فواد چوہدری نے نواز شریف سے مدد کرنے کی اپیل کردی

Jan 17, 2026 | 19:41:PM
فواد چوہدری نے نواز شریف سے مدد کرنے کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ  ملک کا موجودہ  "سیاسی ٹمپریچر " نیچے لانے کےلیے کردار ادا کریں۔ 

فواد چوہدری نے ایک نیوز آؤٹ لیٹ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ان کا جواب نہیں آیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کےلیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل سے قیدیوں کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔

فواد چوہدری جو  کئی سال سے خود پی ٹی آئی سے منسلک رہے  ہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کیا؟ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کچھ اور کہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔سلمان اکرم راجا کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اُن کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔