لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ پنز سے ڈسچارج ہوگئی

Jan 17, 2026 | 15:48:PM
لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ پنز سے ڈسچارج ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والی یونیورسٹی طالبہ صحت یاب ہو گئی۔ آج اسے   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز سے ڈسچارج  کر دیا گیا۔
یونیورسٹی کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ فاطمہ کو  شدید زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا تھا۔

کئی روز تک وہ موت و حیات کی کش مکش میں رہی اور تین دن بے ہوش رہی۔ جنرل ہسپتال میں انتہائی ضروری سرجریز کرنے کے بعد فاطمہ کو سپائینل کارڈ کے علاج کے لئے   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز شفٹ کیا گیا تھا۔  آج صحت یاب ہونے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر روانہ کر دیا گیا۔  
طالبہ فاطمہ کو  5 جنوری کو جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔  لاہور جنرل ہاسپٹل کے ایم ڈی نے اس بچی کی جان بچانے کے لئے فوری طور پر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ بنایا، کئی سرجنز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مل کے کئیروز تک اس کی جان بچانے کی کوشش کی۔
 طالبہ فاطمہ کو 11 جنوری کو  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز شفٹ کیا گیا ۔

  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں زخمی طالبہ فاطمہ کی ریڑھ کی  ہڈی اور سپائینل کارڈ  کی مشکل سرجری کامیاب رہی ۔ طالبہ فاطمہ کو  12 روز زیر علاج رکھنے کے بعد صحتیابی پر ڈسچارج کر دیا گیا ۔ 
آج وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ