ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر ٹی وی سکرین پراکٹھے ہوگئے
وہ ڈائریکٹرعدنان سرور کے نئے پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں، زاویار نعمان بھی اہم کردار کررہے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بارپھر ٹی وی سکرین پرایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
دونوں فنکار ڈائریکٹر عدنان سرور کے نئے پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں جس میں زاویار نعمان بھی ایک اہم کردار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین نے ڈرامہ سیریل"ثبات"میں ایک ساتھ کام کیا تھاجس میں دونوں فن کاروں کی آن سکرین کیمسٹری کوبہت پسندکیاگیاتھا،اس ڈرامہ سیریل کے دوران دونوں فن کاروں کے درمیان دوستی بھی ہوگئی تھی۔

دونوں فن کاروں کواس کے بعد بھی کئی بار اکٹھے دیکھاگیاہے جس کے بعد خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ شاید دونوں فن کار شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔