احسن خان کی زندگی میں بہتری کس وجہ سے آئی؟ اداکار نے راز کی بات بتا دی

 رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کے ساتھ بیٹھ کر میری زندگی میں بہتری آئی، احسن خان

Jan 17, 2024 | 22:52:PM
احسن خان کی زندگی میں بہتری کس وجہ سے آئی؟ اداکار نے راز کی بات بتا دی
کیپشن: احسن خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹرانسمیشن میں میرے پاس پروگرام کا اسکرپٹ آتا ہے اور مجھے صرف علمائے کرام سے سوال کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک میزبان، ایک مسلمان اور ایک طالب علم کی حیثیت سے میں علمائے کرام سے سوال کرتا ہوں کیونکہ سوال کرنا میرا حق ہے، میرے سوال کرنے سے میرے پروگرام کو دیکھنے والی عوام کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: نسیم وکی اور خوشبو کے بیہودہ ڈانس پر عوام کا پارہ ہائی

احسن خان نے کہا کہ میں 6 گھنٹے لائیو پروگرام کرتا ہوں، میری زبان سے کتنی بار اللہ کا نام نکلتا ہے، درود شریف پڑھتا ہوں اور نعت بھی پڑھتا ہوں، علم کی بات کرتا ہوں جو میرے حصے میں اللہ نے دیا ہے، اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ میرے رب کا فیصلہ ہے، یہ میری قسمت میں لکھا جاتا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں سیکھنے سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔