عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل ۔۔  مداح حیران

Jan 17, 2022 | 12:56:PM
عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل
کیپشن: عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ ، اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

 پاکستان کی معروف گلوکارہ  اور میزبان عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ انتہائی اونچائی پر شیشے سے بنے فرش کے اوپر بیٹھی ہوئی ہیں اور اُن کی اِن تصویروں میں نیچے زمین پر کافی گاڑیاں چلتی  دکھائی دے رہی ہیں۔

 
  اداکارہ کی  تصویریں سامنےآنے پر اُن کے مداحوں اور فالوورز  نےخوب ڈر، خوف اور حیرانی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں۔۔ وزیرتعلیم نے اعلان کردیا

عائشہ عمر ان تصویروں میں کافی بے خوف، پر اعتماد نظر آ رہی ہیں اور اِن تصویروں میں  شیشے کے فرش پر بیٹھی انتہائی اونچائی پر بھی مختلف پوز  دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

 گلوکارہ کی اِن تصویروں پر چند انٹرنیٹ صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اتنی اونچائی سے تو ہر کسی کو خوف آئے گا، عائشہ عمر کیسے بے خوف بیٹھ سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنیکا مطالبہ

چند صارفین کا کہنا ہے کہ عائشہ عمر صرف کیمرے میں ہی پُر اعتماد اور بے نظر آ رہی ہیں، اصل میں وہ بھی ڈر رہی ہوں گی۔