ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے، ڈیوڈ ہیمپ

Jan 17, 2021 | 19:11:PM
 ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے، ڈیوڈ ہیمپ

(24نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ٹیم کے لیے کافی اہم ہوتی ہیں لہذا ان کی کمی محسوس ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ  نے ڈربن سے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہے۔ سیریز سے قبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے، مینز ٹیم بھی جنوبی افریقا سے سیریز کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے، ٹیم کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں، ہم ساتویں پوزیشن پر ہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پر نہیں رہنا چاہتے۔