شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویردیکھ کر مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویرکودیکھ کران کے مداح حیران رہ گئے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گہرے نیلے رنگ کے لباس میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی عمر سے کافی چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے معنی خیز کیپشن میں لکھا کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔
شگفتہ اعجاز ان تصاویر میں پہلے سے کافی سمارٹ دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ کے مداح حالیہ تصاویر پر مبنی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔
نئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ناصرف اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دوبارہ وی لاگ بنانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے،وہ کینسر کے سبب ہسپتال میں زیرِ علاج تھے اوراداکارہ نے ناصرف شادی کی سالگرہ بلکہ اس سے قبل اپنی بیٹی کی گریجویشن کا جشن بھی شوہر کے ہمراہ ہسپتال میں منایا تھا۔